ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنسی ہراسانی سے پریشان نابالغ لڑکی نے زہر کھالیا؛3ملزم نوجوان فرار

جنسی ہراسانی سے پریشان نابالغ لڑکی نے زہر کھالیا؛3ملزم نوجوان فرار

Wed, 07 Jun 2017 14:07:52    S.O. News Service

اڈپی، 7؍جون (ایس او نیوز) تین نوجوانوں کی طرف سے مسلسل جنسی ہراسانی سے پریشان ہوکر ایک نابالغ لڑکی نے زہر کھالیا، جس کے بعد تینوں ملزمین فرار ہوجانے کی بات کچھ تاخیر سے سامنے آئی ہے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق کنداپور کے اماسے بیل نامی مقام پر یہ واقعہ2؍جون کو پیش آیا ہے۔اور زہرخورانی کے بعد لڑکی کو منی پال اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے ، جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔پولیس میں درج شکایت میں پرساد ہیگڈے (30سال)،پرشانت ہیگڈے (28سال) اورونئے شیٹی (29سال) کو جنسی ہراسانی کا ملزم بتایا گیا ہے۔پولیس ان تینوں کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔جن کے تعلق سے یہ بات بھی پتہ چلی ہے کہ یہ سب بجرنگ دل کے مقامی کارکنان ہیں۔

کہتے ہیں کہ ہراسانی کا شکار لڑکی ایس ایس ایل سی پاس کرنے کے بعدٹیلرنگ سیکھنے کے لئے جایا کرتی تھی۔ ملزمین اسے راستے میں روک کراس کے عشق میں گرفتار ہونے کاڈھونگ کرتے،اسے ستاتے اور بدتمیزیاں کرتے تھے اس کے علاوہ فون کرکے بھی پریشان کیا کرتے تھے۔ پھر 2؍جون کو انہوں نے فون کرکے اسے ایک خاص مقام پر ملنے کے لئے بلایا اور نہ آنے کی صورت میں اس کے والدین کو تکلیف دینے کی دھمکی دی۔اس سے گھبرا کر لڑکی نے گھر میں موجود چوہے مار دوا کھالی ۔ لڑکی کے والدین کو اس کا پتہ کچھ گھنٹوں بعد اس وقت چلا جب لڑکی کی طبیعت خراب ہوگئی۔اورانہوں نے فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کردیا۔

امباسے بیل پولیس نے اسپتال پہنچ کر لڑکی کا بیان لینے کے بعدملزمین کے خلاف POCSO Actکے تحت کیس درج کیاہے۔اے سی پی وشنو ردھن نے بتایاکہ ملزمین مفرور ہیں لیکن وہ کہاں روپوش ہیں اس سلسلے میں کچھ سراغ ملے ہیں اس لیے انہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔


Share: